ڈیووس ۔22جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپ درست سمت میں آگے نہیں بڑھ رہا اور یہ براعظم منفی انداز میں اس قدر تبدیل ہو چکا ہے کہ اب پہلے جیسا قابلِ شناخت بھی نہیں رہا۔شنہوا کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یورپ سے محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ …
یورپ درست سمت میں نہیں جا رہا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
ڈیووس ۔22جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپ درست سمت میں آگے نہیں بڑھ رہا اور یہ براعظم منفی انداز میں اس قدر تبدیل ہو چکا ہے کہ اب پہلے جیسا قابلِ شناخت بھی نہیں رہا۔شنہوا کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یورپ سے محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ ترقی کرے، تاہم ان کے بقول موجودہ حالات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یورپ درست راستے پر گامزن نہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپ میں ہونے والی تبدیلیاں انتہائی منفی نوعیت کی ہیں، جن کے باعث براعظم کی شناخت متاثر ہو رہی ہے۔یہ بیان انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران دیا، جو 19 سے 23 جنوری تک جاری رہے گا۔







