یومِ الحاقِ پاکستان 19 جولائی 1947، کشمیری عوام کے اجتماعی فیصلے کی تاریخی قرارداد نے ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا رخ متعین کیا

یومِ الحاقِ پاکستان19 جولائی 1947، کشمیری عوام کے اجتماعی فیصلے کی تاریخی قرارداد نے ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا رخ متعین کیا۔19 جولائی 1947 تاریخِ کشمیر کا وہ یادگار دن ہے جب آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے سری نگر میں قراردادِ الحاقِ پاکستان منظور کر کے ریاست کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی مرضی سے کر دیا تھا۔

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):یومِ الحاقِ پاکستان19 جولائی 1947، کشمیری عوام کے اجتماعی فیصلے کی تاریخی قرارداد نے ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا رخ متعین کیا۔19 جولائی 1947 تاریخِ کشمیر کا وہ یادگار دن ہے جب آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے سری نگر میں قراردادِ الحاقِ پاکستان منظور کر کے ریاست کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی مرضی سے کر دیا تھا۔ یہ تاریخی قرارداد کشمیری عوام کی اجتماعی سیاسی بصیرت، قومی شعور اور پاکستان سے ان کی غیر متزلزل نظریاتی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سخت ریاستی دباؤ کے باوجود کشمیری قیادت کا پاکستان سے الحاق کا فیصلہ عوامی امنگوں کا مظہر ہے۔یہ جمہوری فیصلہ نہ صرف کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی قانونی اور اخلاقی بنیاد ہے، بلکہ آج بھی تحریکِ آزادیٔ کشمیر کی روح اور پاکستانی بیانیے کا سب سے مضبوط استدلال ہے۔کشمیریوں نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی اپنی سیاسی بصیرت سے مستقبل کا رخ متعین کر دیا تھا۔ریاست کا الحاق کسی فردِ واحد کی صوابدید نہیں، کشمیری عوام کا بنیادی حق قرار پایا۔19 جولائی کی قرارداد مسئلۂ کشمیر پر پاکستان کے قانونی اور اخلاقی مؤقف کی بنیاد ہے۔19 جولائی کا فیصلہ کشمیریوں کے قومی تشخص اور نظریاتی وابستگی کی زندہ علامت ہے۔