اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قابض افواج کے قبضہ کے دن یوم سیاہ کے موقع پروفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی طرف سے اسلام آباد کی شاہراہوں پر بھارتی مظالم کی عکاسی پر مبنی اور کشمیر پربھارتی قبضہ کے خلاف بینرزاور پوسٹرز آویزاں کئے گئے اور یوم سیاہ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی …
یوم سیاہ پر سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی طرف سے شاہراہوں پر بھارتی مظالم اور بھارتی قبضہ کے خلاف بینرزاور پوسٹرز آویزاں کئے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قابض افواج کے قبضہ کے دن یوم سیاہ کے موقع پروفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی طرف سے اسلام آباد کی شاہراہوں پر بھارتی مظالم کی عکاسی پر مبنی اور کشمیر پربھارتی قبضہ کے خلاف بینرزاور پوسٹرز آویزاں کئے گئے اور یوم سیاہ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کشمیری عوام نے احتجاجی مظاہروں ، ریلیوں ، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جن کے دوران اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لئے مطالبات کئے گئے اور مقررین نے کشمیریوں کو ان کے پیدائیشی اور بنیادی حق حق خودارادیت دینے کی ضرورت پر زور دیا ا۔انہوں نے بھارتی مظالم کا سلسلہ فی الفور بند کرانے اور مقبوضہ کشمیر سے قابض افواج کے فوری انخلاءکا مطالبہ کیا۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں تقریبات ور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری رکھی تھیں۔ ان ہدایات کی روشنی میں وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے) اور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد کی تمام شاہراہوں پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور یوم سیاہ کی مناسبت سے بینرز آویزاں کئے تھے۔








