یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانہ دبئی میں تقریبات کا انعقاد پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر کشمیر کے مسئلے کو پرزور طریقے سے اٹھایا ہے‘ یوم سیاہ کشمیر اس لئے منایا گیا تاکہ دنیا کی توجہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کے بارے میں کرائی جا سکے‘ پاکستانی سفیر معظم احمد خان اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی …
یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانہ دبئی میں تقریبات کا انعقاد

مزید خبریں
یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانہ دبئی میں تقریبات کا انعقاد
پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر کشمیر کے مسئلے کو پرزور طریقے سے اٹھایا ہے‘ یوم سیاہ کشمیر اس لئے منایا گیا تاکہ دنیا کی توجہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کے بارے میں کرائی جا سکے‘ پاکستانی سفیر معظم احمد خان
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) ”یوم سیاہ کشمیر“ منانے کےلئے ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانہ دبئی میں جمعہ کو تقریبات کا انعقاد ہوا جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی ایک کثیر تعداد جمع ہوئی اور کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ کشمیر اس لئے منایا گیا تاکہ دنیا کی توجہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کے بارے میں کرائی جا سکے اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار بین الاقوامی دنیا کو دکھائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن پاکستان کے لوگ اپنے عزم کی تجدید کر تے ہیں کہ وہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کےلئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے تاوقتیکہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اپنی خواہشات کے مطابق خود ارادیت کا جائز حق حاصل نہ کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مسلسل واقعات، انسانی زندگیوں کی بے عزتی، خواتین کی بے حرمتی اور بچوں کو بینائی سے محروم کرنا، یہ سب انسانی عظمت کے بنیادی اصول کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ انسانیت کے قائم کردہ اصولوں کو اپنے سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھا دے۔ پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکو کسی بھی صورت میں بھارت کا داخلی معاملہ قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ اقوام متحدہ نے پہلے ہی مقبوضہ کشمیرکو ایک متنازعہ علاقہ تسلیم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر کشمیر کے مسئلے کو پرزور طریقے سے اٹھایا ہے۔








