یوم شہدائے جموں کے موقع پر بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے میں تصویری نمائش کا اہتمام

برسلز۔6نومبر (اے پی پی):یوم شہدائے جموں کے موقع پر بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخا نہ نے برسلز میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا جس کا مقصد ان شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا جنہوں نے نومبر 1947ء میں اپنے ایمان، وقار اور آزادی کے حق کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔جمعرات کو برسلز میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق نمائش کا افتتاح …

برسلز۔6نومبر (اے پی پی):یوم شہدائے جموں کے موقع پر بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخا نہ نے برسلز میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا جس کا مقصد ان شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا جنہوں نے نومبر 1947ء میں اپنے ایمان، وقار اور آزادی کے حق کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔جمعرات کو برسلز میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق نمائش کا افتتاح یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کیا۔

اس موقع پر سفیر رحیم حیات قریشی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جائز اور پرامن جدوجہد آزادی میں سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا جیسا کہ متعلقہ قراردادوں میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے وعدہ کیا ہے۔تقریب میں شہدائے جموں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پائیدار امن، آزادی اور وقار کی دعا مانگی گئی۔

نمائش میں نومبر 1947ء کے المناک سانحے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام پر جاری مظالم کی عکاسی کرنے والی اثر انگیز تصاویر پیش کی گئیں۔ یہ نمائش کشمیری عوام کے عزم و حوصلے اور ان کی ثابت قدم جدوجہد آزادی کی یاد دہانی تھی جو دہائیوں پر محیط ظلم و ستم کے باوجود انصاف اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔