واشنگٹن۔ 24 مارچ (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کا دن ہر سال ہمیں جمہوری اقدار اور اصولوں کی پاسداری کا درس دیتا ہے جن کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ مملکت کے حصول کے اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 77 واں یوم پاکستان اس لئے بھی اہم ہیں کہ …
یوم پاکستان کا دن ہر سال ہمیں جمہوری اقدار اور اصولوں کی پاسداری کا درس دیتا ہے ، اعزاز چوہدری

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 24 مارچ (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کا دن ہر سال ہمیں جمہوری اقدار اور اصولوں کی پاسداری کا درس دیتا ہے جن کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ مملکت کے حصول کے اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 77 واں یوم پاکستان اس لئے بھی اہم ہیں کہ رواں سال ہم اپنا 70 واں یوم آزادی منائیں گے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی پرچم لہرایا گیا ۔تقریب میں شریک مہمانوں کو پاکستانی سفارتخانہ کے عملہ کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔








