یوم یکجہتی کشمیر پر وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کا کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):یوم یکجہتی کشمیر پر وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی موجودگی بین الاقوامی قوانین اور …

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):یوم یکجہتی کشمیر پر وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی موجودگی بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے.

کشمیری عوام کو طویل عرصے سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا سامنا ہے، عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر کشمیری عوام کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ 5 فروری کا دن صرف ایک تاریخ نہیں، یہ عالمی وعدے کی یاد دہانی ہے، کشمیر کے حق کو یاد رکھنا ہمارا فرض ہے۔