یونیسیف کا لیبیا دھماکے میں تین بچوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار

طرابلس ۔ 12 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مغرب گاﺅں ابو عیسیٰ کے ایک سکول کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں تین بچوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یونیسیف نے ایک بیان میں کہا کہ ادارے کو طرابلس سے 40 کلومیٹر دور الجیل السید سکول میں ہونے والے دھماکے میں تین طلباءکے زخمی ہونے …

طرابلس ۔ 12 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مغرب گاﺅں ابو عیسیٰ کے ایک سکول کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں تین بچوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یونیسیف نے ایک بیان میں کہا کہ ادارے کو طرابلس سے 40 کلومیٹر دور الجیل السید سکول میں ہونے والے دھماکے میں تین طلباءکے زخمی ہونے کی اطلاع پر گہرا دکھ ہوا ہے۔یونیسیف نے لیبیا کی حریف جماعتوں سے ہمیشہ تمام بچوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔