یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے شعبہ فارمیسی نے آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے ڈاکٹر آف فارمیسی Pharm-D پروگرام میں سیلف سپورٹ بنیادوں پر 50 اضافی نشستوں کا اعلان کر دیا
یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے شعبہ فارمیسی میں Pharm-D کی 50 اضافی نشستوں کا اعلان

مزید خبریں
ملاکنڈ۔08 جولائی (اے پی پی):یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے شعبہ فارمیسی نے آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے ڈاکٹر آف فارمیسی Pharm-D پروگرام میں سیلف سپورٹ بنیادوں پر 50 اضافی نشستوں کا اعلان کر دیا۔
یونیورسٹی کے افیشل پیج میں یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملاکنڈ ڈویژن اور خیبرپختونخوا کے طلبہ کو پیشہ ورانہ فارمیسی کی تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنا اور معیاری تعلیم تک رسائی کو وسعت دینا ہے۔
شعبہ فارمیسی میں جدید نصاب، عملی تربیت اور ماہر فارماسسٹ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ داخلوں اور آخری تاریخ سے متعلق تازہ ترین اعلان جلد یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://www.uom.edu.pk اور آفیشل فیس بک پیج پر جاری کیا جائے گا۔








