امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ نیٹو کو یوکرین میں طویل عرصے تک جاری رہنے والے تنازع کے لیے تیار رہنا چاہیے۔تاس کے مطابق امریکی انڈر سیکرٹر ی دفاع برائے پالیسی ایلبریج کولبی نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع یہ پیش گوئی نہیں کر سکتا کہ یوکرین میں جاری جنگ کب ختم ہوگی۔
یوکرین میں طویل جنگ کے لیے نیٹو کو تیار رہنا چاہیے، پینٹاگون

مزید خبریں
واشنگٹن ۔9ستمبر (اے پی پی):امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ نیٹو کو یوکرین میں طویل عرصے تک جاری رہنے والے تنازع کے لیے تیار رہنا چاہیے۔تاس کے مطابق امریکی انڈر سیکرٹر ی دفاع برائے پالیسی ایلبریج کولبی نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع یہ پیش گوئی نہیں کر سکتا کہ یوکرین میں جاری جنگ کب ختم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو کو طویل جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے اور آنے والے مہینوں اور برسوں میں یوکرین کی ضروریات برقرار رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو دیگر ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے مطابق امریکہ کا مقصدپائیدار امن کا قیام ہے اور اس سمت میں ہونے والی تمام کوششوں کی حمایت کی جا رہی ہے۔








