کیوبا ، بجلی کی کمی پر قابق پانے کے لیے ڈے لائٹ سیونگ ٹائم سسٹم میں 7 نومبر 2027تک توسیع

کیوبا نے کہا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے باعث اپنی بجلی کی پیداوار میں کمی پر قابو پانے کے لیے ڈے لائٹ سیونگ ٹائم (دن کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے گھڑیوں کے اوقات میں تبدیلی) کا نظام 7 نومبر 2027 تک برقرار رکھے گا۔ شنہوا کے مطابق وزارتِ توانائی و کان کنی اور وزارتِ محنت و سماجی تحفظ نے گزشتہ روز مشترکہ بیان میں بتایا کہ …

ہوانا۔25اکتوبر (اے پی پی):کیوبا نے کہا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے باعث اپنی بجلی کی پیداوار میں کمی پر قابو پانے کے لیے ڈے لائٹ سیونگ ٹائم (دن کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے گھڑیوں کے اوقات میں تبدیلی) کا نظام 7 نومبر 2027 تک برقرار رکھے گا۔ شنہوا کے مطابق وزارتِ توانائی و کان کنی اور وزارتِ محنت و سماجی تحفظ نے گزشتہ روز مشترکہ بیان میں بتایا کہ اس اقدام سے شام کے اوقات میں بجلی کی طلب میں تقریباً 126 میگاواٹ کمی متوقع ہے جس سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح کے معمولات میں خلل کم سے کم رکھنے کے لیے یکم نومبر 2026 سے 14 مارچ 2027 تک سکول اور دفاتر معمول سے 30 منٹ دیر سے کھلیں گے۔ کیوبا تقریباً دو سال سے بجلی کی شدید بندش کے بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ جنوری 2026 میں یہ بحران مزید سنگین ہو گیا جب امریکی حکومت نے اسے ایندھن فراہم کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی۔کیوبا نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ■