اقوام متحدہ ۔ 17 اگست (اے پی پی)یوگنڈا میں جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی تعدادایک ملین سے تجاوز کر گئی۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے مطابق گزشتہ 12 ماہ سے یومیہ 1800 مہاجرین یوگنڈا پہنچ رہے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں پناہ گزینوںکی آمد سے کمپالا حکام کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ یو این ایچ سی آرکے جاری کردہ بیان میں بین الاقوامی …
یوگنڈا میں جنوبی سوڈانی پناہ گزینوں کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کر گئی ، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 17 اگست (اے پی پی)یوگنڈا میں جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی تعدادایک ملین سے تجاوز کر گئی۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے مطابق گزشتہ 12 ماہ سے یومیہ 1800 مہاجرین یوگنڈا پہنچ رہے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں پناہ گزینوںکی آمد سے کمپالا حکام کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ یو این ایچ سی آرکے جاری کردہ بیان میں بین الاقوامی برادری سے انسانی بنیادوں پر مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ جنوبی سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے سبب وہاں کے شہری پڑوسی ممالک میں پناہ لے رہے ہیں۔ اس ملک کے ایک ملین کے لگ بھگ مہاجرین نے سوڈان، ایتھوپیا، کانگو، کینیا اور وسطی افریقی جمہوریہ میں بھی پناہ لے رکھی ہے۔








