یو ایس جونیئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی احمد ہومام انڈر 13، محمد حمزہ خان، حضیفہ ابراہیم، نور زمان انڈر 15 اور عباس زیب انڈر 19 سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

لاس اینجلس۔ 16 دسمبر (اے پی پی) یو ایس جونیئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی احمد ہومام انڈر 13، محمد حمزہ خان، حضیفہ ابراہیم، نور زمان انڈر 15 اور عباس زیب انڈر 19 سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ اتوار کو امریکہ میں جاری چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 13 ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے رائونڈ میچ میں برطانوی کھلاڑی جان فواد علی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-0 …

لاس اینجلس۔ 16 دسمبر (اے پی پی) یو ایس جونیئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی احمد ہومام انڈر 13، محمد حمزہ خان، حضیفہ ابراہیم، نور زمان انڈر 15 اور عباس زیب انڈر 19 سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ اتوار کو امریکہ میں جاری چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 13 ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے رائونڈ میچ میں برطانوی کھلاڑی جان فواد علی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-0 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، بوائز انڈر 15 ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی محمد حمزہ خان نے سٹورٹ کو ہرا کر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، پاکستان کے حضیفہ ابراہیم نے امریکن کھلاڑی سپنسر کربی کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، نور زمان بھی دوسرا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے روایتی حریف بھارتی کھلاڑی میہل چوپڑا کو شکست فاش سے دوچار کیا، پاکستانی کھلاڑی خلیل ولید اور عباس نواز کو دوسرے رائونڈ میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بوائز انڈر 17 ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی محمد ماویہ حسین دوسرے رائونڈ میں انگلش کھلاڑی ثام ٹوڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ بوائز انڈر 19 ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے رائونڈ میچ میں پاکستانی کھلاڑی عباس زیب نے حریف کینیڈین کھلاڑی ایمی لیو کیریلیو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔