اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے کہاہے کہ شعبان 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 19 جنوری 2026 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 00:52 پر متوقع ہے جبکہ 19 جنوری کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے 36 منٹ ہوگی۔ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب کے درمیان کا دورانیہ 33 منٹ …
یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کا امکان ، سپارکو

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے کہاہے کہ شعبان 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 19 جنوری 2026 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 00:52 پر متوقع ہے جبکہ 19 جنوری کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے 36 منٹ ہوگی۔ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب کے درمیان کا دورانیہ 33 منٹ ہونے کی توقع ہے۔
فلکیاتی پیرامیٹرز کی بنیاد پر 19 جنوری 2026 کی شام کو شعبان کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں ،نتیجتاً یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اسلامی مہینے کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان ملک بھر سے معتبر گواہوں کی شہادتوں کی بنیاد پر رویت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی جو واحد مجاز اتھارٹی ہے ۔








