اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):2025 کے آخری ملک گیر پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جائے گی۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جائے گا، مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ پنجاب …
2025 کے آخری ملک گیر پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جائے گی ، 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جائے گا، این ای او سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):2025 کے آخری ملک گیر پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جائے گی۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جائے گا، مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد،سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد ، پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد ، بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد ، اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد اور آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ این ای او سی کے حکام نے اپیل کی ہے کہ والدین پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائیں اور پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔








