فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری 23 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ2026 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے
23ویں فیفا ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ فرانس اور سپین کی ٹیموں کے درمیان 14 جولائی کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
نیویارک۔13جولائی (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری 23 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ2026 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق کوارٹر فائنل رائونڈ مکمل ہونے کےبعد دفاعی چیمپئن ارجنٹائن،انگلینڈ ،سپین اور فرانس کی ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ 23 واں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ فٹ بال ورلڈ کے امریکا،کینیڈا اور میکسیکو میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کا سیمی فائنل رائونڈ 14 جولائی سے شروع ہوگا اور اس سلسلے میں پہلا سیمی فائنل میچ فرانس اور سپین کی ٹیموں کے درمیان 14 جولائی کو اے ٹی اینڈ ٹی سٹیڈیم، آرلنگٹن،امریکا میں کھیلا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل 15جولائی کو دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ مرسڈیز بینز سٹیڈیم، اٹلانٹا،امریکا میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 18جولائی کو جبکہ فائنل میچ 19 جولائی کو میٹ لائف سٹیڈیم، ایسٹ ردرفورڈ ،امریکامیں کھیلا جائے گا۔







