25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 21 اگست سے جکارتہ انڈونیشیا میں شروع ہو گی
25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 21 اگست سے جکارتہ میں شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 21 اگست سے جکارتہ انڈونیشیا میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں
اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے تربیتی کیمپ لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس 28 جون کو بلایا گیا ہے۔25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 30 اگست تک جاری رہے گی۔








