پانچ جنوری کا دن تقاضہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور عالمی برادری بہادر اور ثابت قدم کشمیریوں سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کریں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔05جنوری(اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 5جنوری کا دن تقاضہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور عالمی برادری بہادر اور ثابت قدم کشمیریوں سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کریں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ …

اسلام آباد ۔05جنوری(اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 5جنوری کا دن تقاضہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور عالمی برادری بہادر اور ثابت قدم کشمیریوں سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کریں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ جبر و استبداد سے پاک ماحول میں اپنی زندگیاں گزار سکیں ۔ اتوار کو یوم حق خود ارادیت کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کے دن ہم بہادر کشمیریوں کو بھی یہ پیغام دیتے ہیں کہ انکی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کی قیاد ت میں پورا پاکستان ان کے شانہ بشانہ ہیں ، ہم کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ 71سال سے کشمیریوں کا ناحق لہو بہایا جا رہا ہے ، انکی عزتیں پامال کی جا رہی ہیں ، انہیں اپنا جمہوری ، قانونی اور جائز حق مانگنے پر جبر و استبداد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کا یہ باب صرف اس لیے طول پکڑ رہا ہے کیونکہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اپنے فرض کو پورا نہیں کر رہے ۔

مزید خبریں