اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ 500 مربع گز سے زیادہ گھر یا ایک ہزار سی سی سے زیادہ گاڑیاں رکھنے والے تمام شہریوں پرٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی طرف سے بدھ کو یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے کہا …
500 مربع گز سے زیادہ گھر یا ایک ہزار سی سی سے زیادہ گاڑیاں رکھنے والے تمام شہریوں پرٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازمی ہے، ایف بی آر کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ 500 مربع گز سے زیادہ گھر یا ایک ہزار سی سی سے زیادہ گاڑیاں رکھنے والے تمام شہریوں پرٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی طرف سے بدھ کو یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس قانون کے تحت وہ تمام افراد جو 500 مربع گز سے زیادہ گھر یا ایک ہزار سی سی سے زیادہ پاور کی گاڑی رکھتے ہیں وہ لازمی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2018ءکی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست 2019ءتک پہلے سے ہی توسیع کی گئی ہے۔ اس لئے شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے 2 اگست تک لازمی ٹیکس ریٹرن فائل کرکے قومی ذمہ داری ادا کریں۔








