پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد سی ای او میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں امریکا روانہ ہو گیا

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد سی ای او میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں اتوار کو امریکا کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہو گیا۔ دورے کا مقصد برآمدات کے نئے مواقع کی تلاش اور پاکستان کی اعلی معیار کی فرنیچر مصنوعات کی مارکیٹ کو وسعت دینا ہے۔ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفد امریکی کاروباری اداروں، صنعت کے اسٹیک ہولڈرز …

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد سی ای او میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں اتوار کو امریکا کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہو گیا۔ دورے کا مقصد برآمدات کے نئے مواقع کی تلاش اور پاکستان کی اعلی معیار کی فرنیچر مصنوعات کی مارکیٹ کو وسعت دینا ہے۔

روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفد امریکی کاروباری اداروں، صنعت کے اسٹیک ہولڈرز اور ممکنہ خریداروں کے ساتھ ملاقاتیں کر کے پاکستانی فرنیچر کی دستکاری اور عمدہ ڈیزائنوں کے بارے میں بریفنگ دے گا جو اپنے معیار اور جمالیاتی کشش کی وجہ سے دنیا بھر میں انتہائی پسندیدہ اور معروف ہے، یہ دورہ پاکستانی فرنیچر کی عالمی مارکیٹوں میں موجودگی کو بڑھانے اور مقامی مینوفیکچررز و بین الاقوامی درآمد کنندگان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے پی ایف سی کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو برآمدات میں اضافہ سے نہ صرف اس صنعت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور فرنیچر کے شعبے میں عالمی سطح پر پاکستان کی مسابقت بھی بہتر ہو گی۔ انہوں نے برآمدات بڑھانے اور قومی معیشت میں کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کی مدد اور سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

 

مزید خبریں