وزیراعظم کی عوام کو سندھ کلچرل ڈے کی مبارکباد،یہ دن ہمیں پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی، جمہوری روایات، فکری قوت اور معاشی ترقی میں صوبے کی بے مثال خدمات کی یاد دلاتا ہے،شہبازشریف اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو سندھ کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج، ہم اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر دنیا کی قدیم ترین، بھرپور …

وزیراعظم کی عوام کو سندھ کلچرل ڈے کی مبارکباد،یہ دن ہمیں پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی، جمہوری روایات، فکری قوت اور معاشی ترقی میں صوبے کی بے مثال خدمات کی یاد دلاتا ہے،شہبازشریف

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو سندھ کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج، ہم اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر دنیا کی قدیم ترین، بھرپور اور سب سے زیادہ متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ سندھ کلچر ڈے ہمیں پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی، جمہوری روایات، فکری قوت اور معاشی ترقی میں صوبے کی بے مثال خدمات کی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سندھ، شاہ عبداللطیف بھٹائی اور سچل سرمست جیسے روحانی شاعروں کی سرزمین ہے، جن کا پیامِ محبت، بھائی چارہ اور رواداری آج بھی ہماری قوم کو اتحاد اور ہمدردی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اجرک، ٹوپی، موسیقی، ادب اور لوک روایات میں جھلکتی سندھ کی لازوال ثقافتی میراث اس کے عوام کی مہمان نوازی، محبت اور اس کی ثقافت کی عظمت و رعنائی کی علامت ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ میں سندھ کے عوام کی لچک، ان کی ترقی پسند اقدار اور پاکستان کی وفاق کو مضبوط بنانے میں ان کے استقامت پسند کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

مزید خبریں