اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت 2026ء میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ’’نویں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزارتی کانفرنس برائے خواتین‘‘ کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے …
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، 2026ء میں منعقد ہونے والی نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت 2026ء میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ’’نویں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزارتی کانفرنس برائے خواتین‘‘ کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے او آئی سی سیکرٹیریٹ اور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ گہرے رابطے کے ذریعے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے صنفی مساوات کے فروغ
اور خواتین کوبااختیار بنانےمیں پاکستان کے فعال کردار کو اجاگر کیا اور بتایا کہ آمدہ کانفرنس او آئی سی کے فریم ورک کے اندر اور اس سے باہر خواتین کے مسائل کے حل پر پیش رفت کے سلسلے میں پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
اجلاس میں قانون و انصاف اور انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے وفاقی وزراء، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، کابینہ ڈویژن، مذہبی امور، انسانی حقوق کے سیکرٹریز، او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے اور وزارت خارجہ و دیگر متعلقہ محکموں کے اراکین نے شرکت کی۔








