اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر40.51فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر801.13ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.51فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر570.18ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،نومبرمیں موبائل فونزکی …
موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 40.51فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر40.51فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر801.13ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.51فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر570.18ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،نومبرمیں موبائل فونزکی درآمدات پر156.56ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجونومبر2024کے مقابلہ میں 4.81فیصدزیادہ ہے،نومبر 2024میں موبائل فونزکی درآمدات پر149.37ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں موبائل فونزکی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر8.30فیصدکی کمی ہوئی، اکتوبرمیں موبائل فونزکادرآمدی بل 144.56ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








