قومی وطن پارٹی نے حلقہ این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا

قومی وطن پارٹی نے حلقہ این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)قومی وطن پارٹی نے حلقہ این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین …

قومی وطن پارٹی نے حلقہ این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)قومی وطن پارٹی نے حلقہ این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے حلقہ این اے 4 میں اپنا امیدوار دستبردار کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے پارٹی قیادت، ورکروں اور اپنی جانب سے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاﺅ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ این اے 4 کیلئے قومی وطن پارٹی کا اتحاد خیبرپختونخوا اور پورے ملک کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہمارا اتحاد آئندہ الیکشن کا پیش خیمہ ثابت ہو۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف نے صوبے میں الزام تراشی کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے، ان کی تبدیلی صرف سوشل میڈیا تک محدود اور عملی اقدامات کا عشر و عشیر بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔

Leave a Reply