آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے جنوب میں بدھ کی صبح ایک کار اور ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
کینبرا۔10جون (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے جنوب میں بدھ کی صبح ایک کار اور ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 8 بجے قصبہ نورکے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔حکام نے بتایا کہ تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں شاہراہ پر آ کر رک گئیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ کار میں سوار دونوں افراد، جن میں ڈرائیور اور ایک مسافر شامل تھے، موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاک ہونے والے مسافر کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔دوسری جانب ٹرک ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا تھا، جسے امدادی کارکنوں نے نکال کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔








