موسمیاتی تبدیلیاں اور حادثاتی امور کے تناظر میں پائیدار ترقی کے عنوان پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس شروع

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ذیلی ادارے رفاہ انسٹیٹوٹ آف پبلک پالیسی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے یونیورسٹی آف ہری پور، پشاور یونیورسٹی، عباسین یونیورسٹی اور سیونگ ہیومنیٹی فاونڈیشن انٹرنیشنل کے تعاون سے ”موسمیاتی تبدیلیاں اور حادثاتی امور کے تناظر میں پائیدار ترقی“ کے عنوان پر چوتھی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی۔ منگل کو کانفرنس کے دوران …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ذیلی ادارے رفاہ انسٹیٹوٹ آف پبلک پالیسی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے یونیورسٹی آف ہری پور، پشاور یونیورسٹی، عباسین یونیورسٹی اور سیونگ ہیومنیٹی فاونڈیشن انٹرنیشنل کے تعاون سے ”موسمیاتی تبدیلیاں اور حادثاتی امور کے تناظر میں پائیدار ترقی“ کے عنوان پر چوتھی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی۔ منگل کو کانفرنس کے دوران پانی کے بارے میں اہم مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ درج ذیل عنوانات کے تحت پائیدار ترقی کے حصول کےلئے سائنسی بنیادوں پر پانی کی مربوط ترقی اور انتظام و انصرام کےلئے ٹھوس تجاویز دینا ہے: ا) موسمیاتی تبدیلی، پانی، خوراک اور توانائی کی سیکورٹی۔ ب) ڈیزاسٹر کے خطرات میں کمی ، سیفٹی کی منصوبہ بندی اور کاروبار کا تسلسل، ج) پانی کی کمی اور اس کے ذرائع کا انتظام و انصرام ، د) صنعتی اثرات اور پانی کا معیار، ر) معاشرتی ہائیڈرولوجی اور ملکوں کے حدود کے مسائل اور نقطہ نظر۔ معروف قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیاں اور تحقیقی ادارے، پانی کے ماہرین اپنے 22 تحقیقی مقالوں کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئر مین جناب سرتاج عزیز افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی تھے۔ اُنہوں نے پانی کے خطرناک مسائل اور اُس کے درپیش چیلنجز کے بارے میں حکومت، تعلیمی اور ترقیاتی اداروں کے بارے میں باہم اشتراک کو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply