لاہور۔1نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025ء میں 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی کارکردگی کی تعریف اور ذمہ داری کا ثبوت دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائیلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا حکومت کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا عکاس ہے۔ہفتے کو وزیراعظم آفس کے میڈیا …
9 لاکھ نئے ٹیکس فائیلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا حکومت کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا عکاس ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

مزید خبریں
لاہور۔1نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025ء میں 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی کارکردگی کی تعریف اور ذمہ داری کا ثبوت دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائیلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا حکومت کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا عکاس ہے۔ہفتے کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی ہے۔
قابل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی کی حوصلہ شکنی کے نظام سے ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی نگرانی بذات خود ہر اجلاس کی ہفتہ وار صدارت میں کی،ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا،بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا،
وزیرِ اعظم نے کہا کہ غیر رسمی معیشت کے خاتمے کیلئے پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا،ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے،کرپشن اور غیر رسمی معیشت کے مکمل خاتمے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔








