اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف 4 جون گولڑہ میںخداداد ہائٹس پر ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقییل خان نے ورکروں کو ورکرز کنونشن میں شرکت یقینی بنانے کے لئے کوآرڈینیٹر خواجہ افتخار کو ٹاسک سونپا ہے۔ واضح2013ءکے ضمنی الیکشن میں سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو ٹکٹ نہ دینے کی …
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف 4 جون گولڑہ میںخداداد ہائٹس پر ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف 4 جون گولڑہ میںخداداد ہائٹس پر ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقییل خان نے ورکروں کو ورکرز کنونشن میں شرکت یقینی بنانے کے لئے کوآرڈینیٹر خواجہ افتخار کو ٹاسک سونپا ہے۔ واضح2013ءکے ضمنی الیکشن میں سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سے قیادت سے گلے شکوے تھے تاہم سابق وزیر اعظم نے 2013 ءکے ضمنی الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے انجم عقیل کو حلقہ این اے 54 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان ورکر کنونشن کیا جائے گا ۔ورکرز کنونشن سے سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز بھی خطاب کریں گے۔








