پیرس۔2 جون(اے پی پی ) شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار، عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن رافیل نڈال پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے تیسرے راﺅنڈ میں گیسکوئٹ کو شکست دی۔ ہفتہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ میچ میں نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی …
دفاعی چیمپئن رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز تیسرا مرحلہ عبور کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
پیرس۔2 جون(اے پی پی ) شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار، عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن رافیل نڈال پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے تیسرے راﺅنڈ میں گیسکوئٹ کو شکست دی۔ ہفتہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ میچ میں نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکوئٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فابیو فوگنینی، ڈیوڈ گوفن اور مارٹرز اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔








