ایمانداری بہت بڑی خوبی ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ہاں اس کا فقدان ہے،چیف چسٹس آف پاکستان کا گیریژن یونیورسٹی میں وائٹ کالر کرائم سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب

لاہور۔2 جون(اے پی پی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم ایمانداری کے ساتھ اپنے قومی مقصد حاصل کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ایمانداری کے بغیر کوئی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ایمانداری بہت بڑی خوبی ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ہاں اس کا فقدان ہے۔گیریژن یونیورسٹی میں وائٹ کالر کرائم سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …

لاہور۔2 جون(اے پی پی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم ایمانداری کے ساتھ اپنے قومی مقصد حاصل کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ایمانداری کے بغیر کوئی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ایمانداری بہت بڑی خوبی ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ہاں اس کا فقدان ہے۔گیریژن یونیورسٹی میں وائٹ کالر کرائم سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا دین بھی یہی کہتا ہے کہ علم حاصل کرو چاہے تم کو چین جانا پڑاے۔اسی لئے تعلیم کو معاشرے کی ترقع کےلئے انتہائی اہمیت کی حامل قرار دیا گیا ہے۔ہم اس میدان میں دنیا سے پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی چین گئے مگر حالیہ دورے میں ترقی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ہم دید ٹیکنالوجی کے استعمال میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وائت کالر کرائم کا دائرہ اب بہت وسیع ہو گیا ہے۔دیگر ملکوں کے برعکس ہم کمپیوٹر ٹیکنالوجی کو صرف ٹائپسٹ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔