لاہور۔2 جون(اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ہفتہ کے روزماڈل ٹاﺅن میں منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،ٹکٹوں کی تقسیم کے فارمولے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی اورپارٹی منشور سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس کے شرکاءنے اس امر پر اتفاق کیا کہ انتخابات کے انعقاد میں کسی …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
لاہور۔2 جون(اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ہفتہ کے روزماڈل ٹاﺅن میں منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،ٹکٹوں کی تقسیم کے فارمولے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی اورپارٹی منشور سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس کے شرکاءنے اس امر پر اتفاق کیا کہ انتخابات کے انعقاد میں کسی بھی صورت تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ،مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی میدان میں اترنے اور کامیابی کے لئے پر عزم ہے ۔ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاﺅن میں منعقدہ اجلاس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مرکزی صدر محمد شہبازشریف، چیئرمین راجہ ظفر الحق ،خواجہ سعد رفیق ، احسن اقبال ،پرویز رشید ،مریم نواز ، مرےم اورنگزےب،رانا ثنا اللہ خان ،چوہدری برجیس طاہر، مشاہد حسین سید،انجینئر امیر مقام ، پرویز ملک ،راجہ اشفاق سرور، ثنا اءاللہ زہری ،رانا تنویر حسین ، سائرہ افضل تارڑ ، طارق فضل چوہدری اور ملک ندیم کامران سمیت دیگر نے شرکت کی ۔








