الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد ۔03 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے پولنگ شیڈول کے مطابق 25جولائی کو ہی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 4جون(پیر)سے 8جون تکجمع کرائےجاسکیں گے۔8جون کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری آویزاں کی جائے گی۔اس سے قبل جاری شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2جون سے …

اسلام آباد ۔03 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے پولنگ شیڈول کے مطابق 25جولائی کو ہی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 4جون(پیر)سے 8جون تکجمع کرائےجاسکیں گے۔8جون کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری آویزاں کی جائے گی۔اس سے قبل جاری شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2جون سے 6جون تک وصول کئے جانے تھے تاہم لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے پٹیشن پر دیئے گئے فیصلے کے بعد ان کی وصولی روک لی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے اتوار کو لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا جس کے بعد اب کاغذات نامزدگی کی وصولی کے علاوہ باقی تمام کارروائی پہلے سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14جون تک ہوگی ۔ ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں19جون تک دائر کی جا سکیں گی۔