معاشرے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے علم وادب سے رشتہ مضبوط بنانا ہوگا،عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے سابق مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ معاشرے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے علم وادب سے رشتہ مضبوط بنانا ہوگا۔ اطمینان ہے کہ مختصر وقت میں علمی وادبی ادارے فعال ہوچکے ہیں اور مالی لحاظ سے بھی کافی حد تک خودکفیل ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے ممتاز ماہرتعلیم، دانشور اور …

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے سابق مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ معاشرے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے علم وادب سے رشتہ مضبوط بنانا ہوگا۔ اطمینان ہے کہ مختصر وقت میں علمی وادبی ادارے فعال ہوچکے ہیں اور مالی لحاظ سے بھی کافی حد تک خودکفیل ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے ممتاز ماہرتعلیم، دانشور اور سماجی شخصیت پروفیسر قیصرہ علوی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ حکومتی ذمہ داری ایک چیلنج تھی۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس عرصہ کے دوران ملک کے علمی وادبی اداروں کی خدمت میرے حصے میں آئی۔ مختصر مدت کے دوران ان اداروں میں زندگی کی ایک نئی روح پھونکی گئی ہے۔