اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نہایت دوستانہ ماحول ، انتہائی لچکدار اور بہترین قوانین متعارف کرائے گئے ہیں جو سرمایہ کاروں اور پاکستان دونوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر دیمی ٹریوس زرئے ٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ …
صدر مملکت ممنون حسین کی یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر دیمی ٹریوس زرئے ٹس سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نہایت دوستانہ ماحول ، انتہائی لچکدار اور بہترین قوانین متعارف کرائے گئے ہیں جو سرمایہ کاروں اور پاکستان دونوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر دیمی ٹریوس زرئے ٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے یونان کے ساتھ انتہائی گہرے دوطرفہ تعلقات ہیں جن میں مزید گہرائی پیدا کرنے کے لیے سبک دوش ہونے والے سفیر نے بہت محنت سے کام کیا ہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک صنعت، تجارت اور مواصولات کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یونان کے صنعت کار ، تاجر اور سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔








