اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وزیر خزانہ،محصولات ،اقتصادی امور،شماریات،اورمنصوبہ بندی ترقی اوراصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر سے جمعرات کو عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچامو تھو ایلان گوان نے ملاقات کی ہے۔خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے بینک کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وزیرخزانہ نے پیچامو تھو ایلان …
وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وزیر خزانہ،محصولات ،اقتصادی امور،شماریات،اورمنصوبہ بندی ترقی اوراصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر سے جمعرات کو عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچامو تھو ایلان گوان نے ملاقات کی ہے۔خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے بینک کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وزیرخزانہ نے پیچامو تھو ایلان گوان کی ان کیلئے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیااور کہاکہ ہمارے قابل قدر ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے مستقبل میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔








