چنگ ڈاو ۔ 8 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 18ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جمعہ کو چین کے چار روزہ دورے پر یہاں پہنچ گئے، آمد پر چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ شوانگ یو اور صوبہ شان داﺅنگ کے وائس گورنررین ایرونگ نے انکا استقبال کیا۔سیکرٹری خارجہ امور تہمینہ جنجوعہ اور چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد …
صدر مملکت ممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم کے 18ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

مزید خبریں
چنگ ڈاو ۔ 8 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 18ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جمعہ کو چین کے چار روزہ دورے پر یہاں پہنچ گئے، آمد پر چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ شوانگ یو اور صوبہ شان داﺅنگ کے وائس گورنررین ایرونگ نے انکا استقبال کیا۔سیکرٹری خارجہ امور تہمینہ جنجوعہ اور چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد بھی اس موقع پر موجود تھے،چینی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے۔صدرمملکت (آج)ہفتہ کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 18ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس 9 اور 10 جون کو چین کے ساحلی و صعنتی شہر چنگ ڈاﺅ میں ہو رہی ہے، ایس سی او میں پاکستان کی شمولیت کے بعد یہ پہلی سربراہ کانفرنس ہے، صدر کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت چین کے صدر شی جن پنگ نے دی تھی۔ریاستی سربراہان کی کونسل ایس سی او کا اعلی ترین فیصلہ ساز فورم ہے،جس کے سالانہ اجلاس میں تنظیم کی ترجیحات، مختلف پہلووں اور سٹریٹجی کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔اجلاس میں ایس سی او رکن ملکوں کے حکومتی سربراہان،نمائندے،مبصر ممالک اور یو این،سی آئی ایس،آسیان،آئی ایم ایف اور عالمی بنک سمیت بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہونگے۔








