چینگ ڈاﺅ ۔09 جون (اے پی پی)پاکستان اور ایران نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان اور ایران دونوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے ۔ہفتہ کو یہاں جاری ہونے والی پریس ریلز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے یہاں چینگ ڈاﺅ میں ملاقات کی ۔دونوں رہنماءشنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کے 18ویں اجلاس میں …
صدر مملکت ممنون حسین کی ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے چینگ ڈاﺅ میں ملاقات

مزید خبریں
چینگ ڈاﺅ ۔09 جون (اے پی پی)پاکستان اور ایران نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان اور ایران دونوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے ۔ہفتہ کو یہاں جاری ہونے والی پریس ریلز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے یہاں چینگ ڈاﺅ میں ملاقات کی ۔دونوں رہنماءشنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کے 18ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے دورے پر ہیں۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر ممنون حسین نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی ، برادرانہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں ۔








