سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے 18 ویں سربراہ اجلاس کے دوران چائنا گلوبل ٹیلی وژن سے بات چیت

بیجنگ ۔ 10 جون (اے پی پی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اتوار کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے کامیاب سربراہ اجلاس کرانے پر چینی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظیم خطہ کے اندر اور باہر ممالک کے مابین منسلکی کا اہم آلہ بن چکی ہے۔چین کے ساحلی شہر چنگ ڈاﺅ میں منعقدہ شنگھائی تعاون کی تنظیم کے 18 ویں سربراہ اجلاس کے دوران چائنا …

بیجنگ ۔ 10 جون (اے پی پی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اتوار کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے کامیاب سربراہ اجلاس کرانے پر چینی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظیم خطہ کے اندر اور باہر ممالک کے مابین منسلکی کا اہم آلہ بن چکی ہے۔چین کے ساحلی شہر چنگ ڈاﺅ میں منعقدہ شنگھائی تعاون کی تنظیم کے 18 ویں سربراہ اجلاس کے دوران چائنا گلوبل ٹیلی وژن سے بات چیت کر تے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ہم خاص طور پر اس کام کو سراہتے ہیں جو چین نے اس ضمن میں کیا ہے کیونکہ چینی صدر ژی کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے وژن نہ صرف خطہ بلکہ دنیا کے مختلف ممالککو ایک ساتھ جمع کر دیا ہے ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا حصہ ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جو اس تنظیم کے رکن ہیں اوران ممالک نے پاکستان کی بھر پور حمایت کی۔