اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب دیانتداری، شفافیت، آزادانہ اور پیشہ وارانہ انداز میں قانون کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میںنیب کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب،پراسیکیوٹرز جنرلاکاﺅنٹیبیلٹی اور نیب …
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب دیانتداری، شفافیت، آزادانہ اور پیشہ وارانہ انداز میں قانون کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میںنیب کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب،پراسیکیوٹرز جنرلاکاﺅنٹیبیلٹی اور نیب کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی کے شاندار نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ،نیب مالی کمپنیوں،ہاﺅسنگ و کوآپریٹوکمپنیوںمیں عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹ مار،بینک فراڈز،بینک نادہندگان ،سرکاری ملازمین کا اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری فنڈز میں خردبرداورپرائیویٹ شخص کے خلاف مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹاتا ہے۔








