رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے نو مہینوں میں جولائی تا مارچ کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 2 فیصد کی کمی

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے نو مہینوں میں جولائی تا مارچ کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع 4264 ملین روپے …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے نو مہینوں میں جولائی تا مارچ کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع 4264 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے4359 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیاتھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 2فیصد تک کم ہوگیا جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی52.56 روپے کے مقابلہ میں51.41 روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔