ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں28.42 مئی کے دوران فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) مئی2018ءکے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں28.42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں مئی2018ءکے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات1.204 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں مئی 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 937.723 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق مئی 2017ءکے …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) مئی2018ءکے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں28.42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں مئی2018ءکے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات1.204 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں مئی 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 937.723 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق مئی 2017ءکے مقابلہ میں مئی2018ءکے دوران خام روئی کی قومی برآمدات90.94 فیصد کے اضافہ سے 9 لاکھ70 ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں جو مئی2017ءکے دوران5 لاکھ8 ہزارڈالر رہی تھیں۔ اسی طرح سوتی کپڑے کی قومی برآمدات میں بھی22.08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مئی2017ء کی برآمدات 157.012 ملین ڈالر کے مقابلہ میں مئی2018ءکے دوران سوتی کپڑے کی قومی برآمدات کا حجم 191.681 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ پی بی ایس کے مطابق مئی2018ءکے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات39.20 فیصد کے نمایاں اضافہ سے258.864 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جو مئی2017ءکے دوران185.969 ملین ڈالر ریکارڈکی گئی تھیں۔