اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ءکے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں7.99فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی2017-18ءکے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 478.85 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات …
رواں مالی سال2017-18ءکے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں7.99فیصد کا اضافہ
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ءکے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں7.99فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی2017-18ءکے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 478.85 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات سے 443.43 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں35.42 ملین ڈالر یعنی7.99 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









