ہانگ کانگ ۔ 25 جون (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں پیر کو مندی رہی جس کی وجہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید تیزی کا امکان ہے۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں وقفے تک کچھ کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہینگ سینگ انڈیکس 111.21 پوائنٹ (0.38 فیصد)گرکر 29227.49 پوائنٹ رہا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.2 فیصد گر کر 2885.20 پوائنٹ رہا۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کاروباری سرگرمیوں پر فلیٹ رہی تاہم …
ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی
ہانگ کانگ ۔ 25 جون (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں پیر کو مندی رہی جس کی وجہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید تیزی کا امکان ہے۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں وقفے تک کچھ کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہینگ سینگ انڈیکس 111.21 پوائنٹ (0.38 فیصد)گرکر 29227.49 پوائنٹ رہا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.2 فیصد گر کر 2885.20 پوائنٹ رہا۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کاروباری سرگرمیوں پر فلیٹ رہی تاہم وقفے پر اس میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔دیگر علاقائی مارکیٹوں میں سڈینی 0.2 فیصد، سنگاپور 0.5 فیصد، سیﺅل 0.3 فیصد، تائپے 0.8 فیصد اور ولنگٹن سٹاک مارکیٹ میں 0.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔









