اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار ثقافتی تعلقات قائم ہیں ،پائیدار ثقافتی تعلقات ہمیشہ کے لئے رہتے ہیں جس سے محبت،پیار بڑھتا اورتعلقات کی آبیاری ہوتی ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) چین کے ون روڈ ون بیلٹ کا کامیاب ترین منصوبہ ہے ، دو طرفہ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر کا "چائنہ ان سٹیمپس” نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار ثقافتی تعلقات قائم ہیں ،پائیدار ثقافتی تعلقات ہمیشہ کے لئے رہتے ہیں جس سے محبت،پیار بڑھتا اورتعلقات کی آبیاری ہوتی ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) چین کے ون روڈ ون بیلٹ کا کامیاب ترین منصوبہ ہے ، دو طرفہ ثقافتی تبادلے بہت اہمیت کے حامل ہیں ،پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ،سیاسی اور معاشی تعلقات کے بعد اب ثقافتی تعلقات بھی مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ وہ پیر کو پی این سی اے میں سٹیمپس کے ذریعے چینی ثقافت کے فروغ کے حوالے سے "چائنہ ان سٹیمپس” نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ ڈی جی پی این سی اے جمال شاہ ،چینی سفارتخانے کے حکام اور وفود بھی تقریب میںشریک تھے ۔ وفاقی وزیر بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستانہ تعلقات، معاشی اور سیاسی تعلقات کے بعد اب ثقافتی سطح پر بھی تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں جو کہ خوش آئند ہیں ، دونوں ممالک کے عوام سے عوام تک کے رابطے بھی اہمیت کے حامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین میں پہلی پرواز پی آئی اے کی اتری تھی جب دنیا مشرق اور مغرب میں تقسیم ہوگئی تھی اور تعلقات سے زیادہ مفادات کے ترجیح دی جارہی تھی تو اس وقت بھی پاکستان نے چین کے ساتھ دوستی کو ترجیحی دی اور چین کے ساتھ کھڑا ہوا ،امریکی نمائندہ ہنری کسنجر کا دورہ چین بھی پاکستانی رابطوں اور تعاون کے باعث ہی ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی معاملے میں اپنے دوست ملک چین ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔








