اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے ہوابازی عبداللہ حسین ہارون نے ائیر پورٹ سکیورٹی فورس( اے ایس ایف) کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر نے سیکریٹری ایوی ایشن ڈاکٹر اعجاز منیرکے ہمراہ پیر کو اے ایس ایف ہیڈکوارٹر کا دورہ کیاجہاں پر ڈی جی اے ایس ایف میجر …
نگران وفاقی وزیر برائے ہوابازی عبداللہ حسین ہارون کا ائیر پورٹ سکیورٹی فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، اے ایس ایف کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے ہوابازی عبداللہ حسین ہارون نے ائیر پورٹ سکیورٹی فورس( اے ایس ایف) کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر نے سیکریٹری ایوی ایشن ڈاکٹر اعجاز منیرکے ہمراہ پیر کو اے ایس ایف ہیڈکوارٹر کا دورہ کیاجہاں پر ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر اور ڈپٹی ڈی جی بریگیڈیئر محمد زبیر نے استقبال کیا ۔اے ایس ایف ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا ۔نگران وفاقی وزیر عبداللہ حسین ہارون نے یادگار شہداءاے ایس ایف پر حاضری دی ،پھول چڑھائے ۔ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر نے نگران وفاقی وزیر کو ا ے ایس ایف کے پیشہ ورانہ اور انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی۔وفاقی وزیر عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں تمام ایئرپورٹس پر اسٹیٹ آف آرٹ سیکیورٹی کی سہولیت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ احسن طریقے سے فرائض انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف کو مزید جدید سہولیات سے بھی آراستہ کیا جائے گا۔








