اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محمد یوسف شیخ نے مون سون 2018ءکی شجرکاری کو مو¿ثر بنانے پر زور دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مون سون 2018ءکی شجرکاری مہم کو مو¿ثر بنانے کی منصوبہ بندی کے سلسلہ میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اعلیٰ احکام کے ساتھ ایک اجلاس میں ہدایت کی ہے کہ مون سون شجرکاری سیزن کے دوران سندھ حکومت کی بھرپور معاونت …
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محمد یوسف شیخ نے مون سون 2018ءکی شجرکاری کو مو¿ثر بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محمد یوسف شیخ نے مون سون 2018ءکی شجرکاری کو مو¿ثر بنانے پر زور دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مون سون 2018ءکی شجرکاری مہم کو مو¿ثر بنانے کی منصوبہ بندی کے سلسلہ میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اعلیٰ احکام کے ساتھ ایک اجلاس میں ہدایت کی ہے کہ مون سون شجرکاری سیزن کے دوران سندھ حکومت کی بھرپور معاونت کی جائے اور اس ضمن میں سندھ حکومت سے پوچھا جائے اور اگر ضرورت پیش آئے تو بھرپور معاونت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مرتبہ شجرکاری مہم شایان شان طریقہ سے کرنا چاہتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صوبائی وزراءاور سیکرٹریز کی وساعت سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے۔ گرین پاکستان پروگرام کے تحت سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم شروع کی جائے گی اور اس کا آغاز خیرپور کی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ سے کیا جائے گا۔ گرین پاکستان پروگرام کے نیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر ابراہیم نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت کراچی کے نیم شہری علاقوں میں ڈیڑھ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔








