اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن (این بی ایف) کو ہدایت کی ہے کہ عام شہریوں کو نصابی اور مختلف مضامین پر معلوماتی کتب کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں بالخصوص طالب علموں کو آگاہ کرنے کی ایسی مو¿ثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ وہ کم قیمت پر کتب …
عام شہریوں کو نصابی اور مختلف مضامین پر معلوماتی کتب کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے،وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ کی این بی ایف کو ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن (این بی ایف) کو ہدایت کی ہے کہ عام شہریوں کو نصابی اور مختلف مضامین پر معلوماتی کتب کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں بالخصوص طالب علموں کو آگاہ کرنے کی ایسی مو¿ثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ وہ کم قیمت پر کتب کی فراہمی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ یہ ہدایات انہوں نے منگل کو جناح سپر اسلام آباد میں قائم شہر کتاب کے اچانک دورہ کے موقع پر جاری کیں۔ وفاقی سیکرٹری نے این بی ایف کے زیر انتظام ”شہرکتاب“ اسلام آباد کے مختلف حصے، سٹالز، گودام اور کتاب کیفے کا معائنہ کیا اور عام شہریوں کو دی جانے والی سہولیات اور کتب کا جائزہ لیا۔ این بی ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اس موقع پر بتایا کہ شہرکتاب وفاقی دارالحکومت کے شہریوں اور طالب علموں کو نصابی اور دیگر کتب پر کم ازکم 10 فیصد سے لے کر 50 فیصد تک رعایت پر کتب فراہم کر رہا ہے۔








