پاکستان اور اقتصادی تعاون و ترقی کے ادارہ کے درمیان ٹیکس سے متعلق امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق طے پا گیا

اسلام آباد۔28 جون(اے پی پی ) پاکستان اور اقتصادی تعاون و ترقی کے ادارہ (او ای سی ڈی) کے درمیان ٹیکس سے متعلق امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق طے پا گیا۔ اس حوالہ سے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور سیکرٹری جنرل او ای سی ڈی اینجل گریا کے درمیان پیرس میں او ای سی ڈی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں …

اسلام آباد۔28 جون(اے پی پی ) پاکستان اور اقتصادی تعاون و ترقی کے ادارہ (او ای سی ڈی) کے درمیان ٹیکس سے متعلق امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق طے پا گیا۔ اس حوالہ سے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور سیکرٹری جنرل او ای سی ڈی اینجل گریا کے درمیان پیرس میں او ای سی ڈی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں قرار پایا کہ پاکستان اور او ای سی ڈی مختلف شعبوں بشمول ٹیکس کے معاملات اور سماجی و اقتصادی ترقی میں تجربات کے تبادلہ کیلئے تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔ او ای سی ڈی وسیع البنیاد ٹیکس اصلاحات کیلئے جاری کوششوں میں پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ فریقین نے جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان نے ستمبر 2016ءمیں ٹیکس معاملات میں باہمی انتظامی معاونت سے متعلق او ای سی ڈی کنونشن اور ٹیکس ٹریٹی کے نفاذ سے متعلق اقدامات کے کثیر الجہتی کنونشن پر دستخط کئے تھے۔