نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں گزشتہ مالی سال کے دوران 19.65 فیصد کمی ہوئی، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 19.65 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2017ءکے دوران نجی شعبہ کو 748 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے جبکہ گزشتہ مالی سال 2018ءکے دوران شعبہ کو قرضوں کی فراہمی 601 ارب روپے …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 19.65 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2017ءکے دوران نجی شعبہ کو 748 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے جبکہ گزشتہ مالی سال 2018ءکے دوران شعبہ کو قرضوں کی فراہمی 601 ارب روپے تک کم ہوگئی۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2018ءکے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 147 ارب روپے یعنی 19.65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔