ٹوکیو سٹاک میں مندی، 2 فیصد کمی پر بند ہوا

ٹوکیو ۔ 2 جولائی (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں پیر کو مندی رہی جس کی وجہ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر نئے محصولات کے ممکنہ نفاذ کے باعث چینی سٹاک انڈیکس میںکمی ہے۔ ٹوکیو مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 2 فیصد سے زیادہ کمی سے ہوا۔ نکی 225 انڈیکس 492.58 پوائنٹ (2.21 فیصد) گر کر 21811.93 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹاپکس انڈیکس 35.60 پوائنٹ (2.06 …

ٹوکیو ۔ 2 جولائی (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں پیر کو مندی رہی جس کی وجہ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر نئے محصولات کے ممکنہ نفاذ کے باعث چینی سٹاک انڈیکس میںکمی ہے۔ ٹوکیو مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 2 فیصد سے زیادہ کمی سے ہوا۔ نکی 225 انڈیکس 492.58 پوائنٹ (2.21 فیصد) گر کر 21811.93 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹاپکس انڈیکس 35.60 پوائنٹ (2.06 فیصد) کمی کے ساتھ 1695.29 پوائنٹ پر بند ہوا۔